دنیا کا سب سے چھوٹا فجٹ سپینر

Ameen Akbar امین اکبر پیر 22 جنوری 2018 23:44

دنیا کا سب سے چھوٹا فجٹ سپینر

جاپان کی ایک کمپنی نے  ایک فجٹ سپینر بنایا ہے۔ اس فجٹ سپینر کی خاص بات اس کا چھوٹا سائز ہے۔ یہ سائز اتنا چھوٹا ہے کہ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس وقت دنیا میں اس سے چھوٹا فجٹ سپینر نہیں ہے۔ اس فجٹ سپینر کا سائز 5.09 ملی میٹر یا 0.20 انچ  ہے۔

(جاری ہے)


اس فجٹ سپینر کو میناتو، ٹوکیو  سے تعلق رکھنے والی کمپنی مائن بی مٹشوبی انکارپوریشن نے بنایا ہے۔ یہ فجٹ سپیکر اتنا چھوٹا ہے کہ آپ کی انگلی کی نوک پر آ جائے گا۔ اس فجٹ کی تیاری میں خصوصی آلات سے مدد لی گئی ہے۔اس فجٹ سپینر کی تیاری کے مراحل کو دیکھنے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں۔