سنٹرل جیل ہری پور میں دو مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

منگل 23 جنوری 2018 10:40

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) سنٹرل جیل ہری پور میں قید دو مجرموں کو پھانسی دیدی گئی ہے۔ سنٹرل جیل ہری پور کے ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ سے سزا پانے والے دونوں مجرموں کی جانب سے رحم کی اپیل صدر مملکت نے مسترد کر دی تھی ۔

(جاری ہے)

ڈیرہ اسمعیل خان کے رہائشی امان الله ولد ہاشم نے اپنی اہلیہ نسیمہ ایڈووکیٹ کو قتل کیاتھا ۔ سنٹرل جیل ہری پور میں قید تخت بائی کا رہائشی قیدی بہادر کو بھی قتل کے جرم میں سزائے موت پر عملدرآمد کردیا گیا۔ قیدیوں کو پھانسی دینے کے لئے جلاد پشاور جیل سے طلب کیا گیا ۔ ڈاکٹروں کی ٹیم کی موجودگی میں منگل کی صبح 6 بجکر 30 منٹ پر دونوں مجرموں کو تحتہ دار پر لٹکایا گیا۔ بعد ازاں دونوں کی نعشیں ان کے ورثاء کے حوالہ کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :