امریکا کو برطانیہ کے ساتھ قیمتی تعلقات پر توجہ دینا چاہیے، ریکس ٹلرسن

امریکی وزیرخارجہ کی برطانوی وزیراعظم اورہم منصب سے ملاقات،ٹرمپ کے دورہ لندن پر گفتگو

منگل 23 جنوری 2018 11:58

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ امریکا کو برطانیہ کے ساتھ اپنے قیمتی تعلقات پر توجہ دینا چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹلرسن نے یہ بات لندن میں برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے اور وزیرخارجہ بورس جانسن سے ملاقات کے بعد کہی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ملاقات میں امریکی صدرٹرمپ کے دورہ لندن پر بھی گفتگو کی گئی،ٹلرسن کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کا اپنا مجوزہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ ٹرمپ کے اس دورے کی منسوخی کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان انتہائی قریبی تعلقات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔