Live Updates

معروف اداکارہ سلمیٰ خان نے نواز شریف کو ملک کا موجودہ وزیراعظم اور شاہد خاقان عباسی کو ریسلرقراردیدیا

آصف زرداری سندھ‘ عمران خان خیبرپختونخوا اور شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ ہیں ، اداکارہ کے لاعلمی پر مبنی جوابات

منگل 23 جنوری 2018 12:52

معروف اداکارہ سلمیٰ خان نے نواز شریف کو ملک کا موجودہ وزیراعظم اور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) معروف اداکارہ سلمیٰ خان نے نواز شریف کو ملک کا موجودہ وزیراعظم اور شاہد خاقان عباسی کو ریسلر‘ آصف زرداری کو سندھ‘ عمران خان کو خیبرپختونخوا اور شہباز شریف کو پنجاب کا وزیراعلیٰ قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز معروف اداکارہ سلمیٰ خان ایک ٹی وی پروگرام میں شریک تھیں جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ ملک کا وزیراعظم کون ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ میاں محمد نواز شریف‘ جب ان سے پوچھا گیا کہ شاہد خاقان عباسی کون ہیں تو ان کا جواب تھا کہ وہ ایک ریسلر ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں آصف علی زرداری کو سندھ‘ عمران خان کو خیبرپختونخوا اور شہباز شریف کو پنجاب کا وزیراعلیٰ قرار دیدیا تاہم وہ وزیر مملکت توانائی عابد شیر علی کے بارے میں جانکاری رکھتی تھیں ان کو سیاستدان ہی گردانا جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی گاڑی میں رانا ثناء الله‘ خواجہ آصف اور شیخ رشید میں کس کو اپنے ساتھ بٹھانا پسند کریں گی تو ان کا جواب تھا کہ وہ وزیرخارجہ خواجہ آصف کو ساتھ بٹھانا چاہیں گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات