بیلجیم میں دہشت گردی کا خطرہ کم ہو گیا ہے، وزیراعظم میشل

منگل 23 جنوری 2018 15:47

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) بیلجیم میں دہشت گردی کا خطرہ کم ہو گیا ہے۔ وزیراعظم چارلس میشل نے اب اس خطرے کا لیول کم کرتے ہوئے اس کا درجہ 2 کر دیا ہے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے عندیہ دیا ہے کہ اب مزید دہشت گردانہ حملوں کا امکان کم ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم میشل نے کہا کہ اب بھی ملک بھر کے حساس مقامات پر فوجی تعیناتی برقرار رہے گی۔ حالیہ برسوں میں یورپ ہوئے متعدد دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں کئی ممالک سمیت اس مغربی یورپی ملک میں بھی سکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے تھے جبکہ ملک بھر میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی خاطر فوج تعینات کر دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :