پاکستان کونسل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی پروڈکٹو سائنسدانوں کی فہرست میں ایوب زرعی ایگریکلچرل ریسرچ کے 19سائنسدان شامل

منگل 23 جنوری 2018 16:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان کونسل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے حال ہی میں ملک بھر کے تعلیمی اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اداروں میں کام کرنے والے پروڈکٹو سائنسدانوں کی فہرست شائع کی ہے جس میں ایوب زرعی ایگریکلچرل ریسرچ، فیصل آباد کے 19سائنسدان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کونسل برائے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کو پچھلے سال ملک کی مختلف یونیورسٹیوں ، پبلک اور پرائیویٹ اداروں سے تقریباًً 2493سائنسدانوں کی طرف سے درخواستیں موصول ہوئیں۔ جن کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد 50بندوں کی لسٹ جاری کر دی گئی ہے ۔ پروڈکٹو سائنٹسٹ کی فہرست میں 38فیصد تناسب ایوب زرعی تحقیقاتی ادار ہ میں کام کرنے والے سائنسدانوں کا ہے ۔ یہ کامیابی ڈی جی ریسرچ کی ان تھک محنت ، سائنس اور ریسرچ میں وسیع بصیرت کے باعث حاصل ہوئی ہے اور ادارہ ڈائریکٹر جنرل ریسرچ کی سرپرستی میں مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں سمیٹتا رہے گا اور کسانوں کی بہتری اور معیاری زندگی کو بلند کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہے گا۔

متعلقہ عنوان :