سعودی بجلی کمپنی نے ای بل کے اجراء کا اعلامیہ جاری کر دیا

28 جنوری 2018ءسے تمام صارفین کو ای بل ہی مہیا ہوگا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 23 جنوری 2018 16:13

سعودی بجلی کمپنی نے ای بل کے اجراء کا اعلامیہ جاری کر دیا
ریاض(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23جنوری2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق سعودی بجلی کمپنی نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ اس ماہ کی 28 تاریخ سے صارفین گھر بیٹھے بجلی کی بل حاصل کر پائیں گے جس کے لیے صارفین کی سہولت کے لیے پانچ نئے طریقہ کار متعارف کرا دئیے گئے ہیں ۔ صارفین ہر مہینے کی 28 تاریخ کو بجلی کا بل دفتر کا چکر کاٹے بغیر گھر بیٹھے حاصل کرسکیں گے۔

کمپنی کی ویب سائٹ ، اسمارٹ موبائل، ایس ایم ایس، الکھرباء سے رابطے اور بجلی ایپلی کیشن se.com.sa اور ای میل کے ذریعے بل لیا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

کمپنی نے ایک بار پھر تاکید کی ہے کہ 28 جنوری 2018ءسے تمام صارفین کو ای بل ہی مہیا ہوگا، کسی کو بھی پرنٹ بل نہیں ملے گا۔ اس سے صارفین اور کمپنی دونوں کو آسانی ہوگی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ تکنیکی رپورٹوں سے پتہ چلا ہے کہ 30 لاکھ سے زیادہ صارفین نے 2017ءمیں الکھرباء اپیلی کیشن اپنے موبائل پر ڈاﺅن لوڈ کرلی ہے جبکہ 55 لاکھ سے زیادہ صارفین ایس ایم ایس کے ذریعے بل وصول کرنے لگے ہیں۔

تمام صارفین کو یہ موقع مہیا ہوگا کہ وہ اسمارٹ سروس کے ذریعے بجلی کے بل کی معلومات حاصل کرلیں۔ مشترکہ نمبر 920001100 پر رابطہ کرکے یا خود کو ایس ایم ایس کی مفت سروس میں شامل کرکے یا سوشل میڈیا کے اپنے اکاﺅنٹ کے ذریعے بھی بل لے سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :