الاسکا میں8.2 شدت کا زلزلہ ،سونامی کا خطرہ

منگل 23 جنوری 2018 18:00

الاسکا میں8.2 شدت کا زلزلہ ،سونامی کا خطرہ
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) امریکہ کی ریاست الاسکا میں 8.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کے خطرے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز کودیک کے قصبے سے تین سو کلو جنوب مشرق میں10 کلو میٹر کی گہرائی پر تھا۔امریکہ میں موسمیات کے قومی ادارے نے کہا ہے کہ برٹش کولمبیا اور الاسکا کے لیے سونامی کی وارنگ جاری کی گئی ہے جبکہ ملک کے مغربی ساحلی علاقے کو بھی ہوشیار رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ ساحلی رہائشی کالونیوں کو حقیقتاً خطرہ ہے اور لوگوں کو ساحل سے دور اونچائی پر واقع علاقوں میں منتقل ہونے کی تلقین کی گئی ہے۔بحرالکاہل کے سونامی وارنگ سینٹر نے کہا ہے زلزلے کے بارے میں ابتدائی معلومات کے مطابق وسیع پیمانے پر سونامی لہروں کے اٹھنے کا خطرہ موجود ہے۔انھوں نے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں حکام کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ہوائی کے جزیرے میں حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت سے لگتا ہے کہ سونامی سے انھیں بھی خطرہ ہو سکتا گو کہ ہوائی زلزلے کے مرکز سے بہت دور ہے۔حکام نے عوام کو باخبر رکھنے کے لیے ہر ایک گھنٹے کے بعد تاز ترین معلومات فراہم کرنے کا بندوبست کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :