مسئلہ کشمیر انسانی و سیاسی مسئلہ ہے ،کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مذاکرات کے ذریعے حل کیاجانا چاہئے،جموںو کشمیر پیپلز فریڈم لیگ

منگل 23 جنوری 2018 19:35

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں جموںو کشمیر پیپلز فریڈم لیگ نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر ایک انسانی اورسیاسی مسئلہ ہے جسے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مذاکرات کے ذریعے حل کیاجانا چاہیے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان خیالات کا اظہار شہید مجاہد کمانڈر محمد یوسف چوپان کی برسی کے موقع پر منعقدہ ایک تعزیتی اجلاس سے پارٹی پیپلز فریڈم لیگ کے رہنمائوںنے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

پارٹی کے چیف آرگنائزر امتیاز احمد نے اپنے خطاب میں کہاکہ بھارت کشمیر عوام کو بدترین ظلم و تشدد اور انسانی حقو ق کی سنگین پامالیوں کے ذریعے انہیں اپنے پیدائشی حق، حق خودارادیت کیلئے جدوجہد جاری رکھنے سے روکنا چاہتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کو یہ حقیقت معلوم نہیں ہے کہ کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوںسے اپنے خودارادیت کے حصول کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔اس موقع پر محمد یوسف چوپان کو زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیاگیا۔