سینیٹر میاں رضا ربانی کی منرل آئل اور قدرتی گیس کی مشترکہ ملکیت کی آپریشنلائزیشن پر تفصیلی رولنگ

منگل 23 جنوری 2018 20:25

سینیٹر میاں رضا ربانی کی منرل آئل اور قدرتی گیس کی مشترکہ ملکیت کی آپریشنلائزیشن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے آئین کے آرٹیکل 172(3) پر عمل درآمد کے حوالے سے منرل آئل اور قدرتی گیس کی مشترکہ ملکیت کی آپریشنلائزیشن پر تفصیلی رولنگ دی ہے جس میں انہوں نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ بین الاقوامی اداروں اور ڈونرز کی فیڈریشن کے اندرونی معاملات بالخصوص پالیسیوں اور قانون سازی کے حوالے سے انوالومنٹ کی حد کے بارے میں پالیسی بنائے اور دو ماہ کے اندر منظوری کے لئے پارلیمان میں پیش کرے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے رولنگ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران پڑھ کر سنائی۔ چیئرمین سینیٹ کی رولنگ جو 25 صفحات پر مشتمل ہے، میں کہا گیا ہے کہ 1973ء کا آئین منرل آئل، قدرتی گیس اور پانی پر صوبوں اور وفاق کو 50، 50 فیصد کا حق دیتا ہے اور فیڈریشن کو اپنے اختیارات صوبوں کے ساتھ مل کر استعمال کرنے چاہئیں اور اس حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل کے ذریعے ان معاملات کو نمٹایا جانا چاہئے۔ یہ رولنگ انہوں نے ڈیوولوشن پر فنکشنل کمیٹی کی طرف سے 20 اکتوبر 2017ء کو بھجوائے گئے ریفرنس پر دی۔

متعلقہ عنوان :