زینب قتل کیس کے ملزم کی گرفتاری عمل میں آنیکی اطلاع کے بعد سوشل میڈیا پر ملزم کو سر عام پھانسی دینے کی مہم

ملزم کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد عبرت کا نشان بنانے کیلئے معروف چوک میں سرعام پھانسی دی جائے‘ مطالبہ

منگل 23 جنوری 2018 21:45

زینب قتل کیس کے ملزم کی گرفتاری عمل میں آنیکی اطلاع کے بعد سوشل میڈیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) قصور میں سات سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کی شناخت کی اطلاع کے بعد سوشل میڈیا پر ملزم کو سر عام پھانسی دینے کی مہم شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کا کہنا تھاکہ گرفتار شخص کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ایک دن مقرر کر کے کسی معروف چوک میں سر عام پھانسی دی جائے ۔ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ ملزم کی پھانسی کو عبرت کا نشان بنانے کے لئے بیشک عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اور اس کارروائی کوبراہ راست پورے ملک میں دکھایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :