اسلامی یونیورسٹی نائیجر کی10 طلباء کو وظائف مہیا کر کے انہیں اصول الدین کی ڈگریوں میں مفت تعلیم دے گی، ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی

منگل 23 جنوری 2018 23:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نائیجر کی10 طلباء کو وظائف مہیا کر کے انہیں اصول الدین کی ڈگریوں میں مفت تعلیم دے گی۔ یہ بات بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی اور نائیجر میں پاکستان کے ہیڈ آف مشن کے کے احسن واگان کے درمیان ملاقات میں سامنے آئی۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ اسلامی یونیورسٹی نائیجر کے آئمہ و قانونی برادری سے متعلقہ افراد کو دعوہ اور شریعہ اکیڈمی میں ۳ ماہ دورانیے کے پروگراموں میں ٹریننگ بھی مہیا کرے گی۔ ریکٹر جامعہ کا کہنا تھا کہ ان تربیتی کورسز کا مقصد افریقی ممالک میں اسلام کی صحیح تعلیمات کو پہنچانا ہو گا۔ انہوں نے دوران ملاقات اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ اسلامی یونیورسٹی نائیجر اور افریقی ممالک میں اسلامی تعلیمات کے فروغ ، خواتین کو با اختیار بنانے اور امن کی ترویج سمیت سائنس سے متعلقہ طلباء و طالبات کی مدد میں پیس پیش نظر آئے گی۔

(جاری ہے)

دوران ملاقات اسلامی یونیورسٹی اور نائیجر کی جامعات کے مابین دو طرفہ تعاون کے معاہدوں پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی او ر نائیجر میں خواتین کی تعلیم ، وفود کے تبادلوں اور اساتذہ کے دوروں پر اتفاق ہوا۔ دوران ملاقات پاک ۔ افریقہ فورم کے قیام کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں پاک افریقہ ممالک کے مابین تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر غور کیا جائے گا اور اس ضمن میں تعارفی سیمینار کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

نائیجر میں پاکستان کے ہیڈ آف مشن نے اسلامی یونیورسٹی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اسلامی یونیورسٹی کے ذریعے نائیجر میں خواتین کی تعلیم کے مسائل کو بھی حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان تکنیکی اسسٹنس پروگرام (پی ٹی اے پی ) کے تحت اسلامی یونیورسٹی کی طرف سے نائیجر کے طلباء کے لیے مجوزہ وظائف اور تعاون قابل ستائش ہے۔ ۔۔۔

متعلقہ عنوان :