ڈاکٹر نفیسہ شاہ کانیشنل بنک کی امتیازی پروموشن پالیسی پر شدید تشویش کا اظہار
پالیسی سے بنک کے اندر تنظیمی انتشار پیدا ہوگیا ہے ، وزیرخزانہ پروموشن پالیسی کو فوری معطل اور اس سلسلے میں حقائق سے پردہ اٹھائیں،بیان
منگل 23 جنوری 2018 23:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نیشنل بنک کے نئے صدر سعید احمد اسحاق ڈار کے ہم جماعت رہے ہیں اور اپنے اس عہدے پر تعیناتی سے قبل وہ لندن میں ضعیف افراد کے لئے ایک نرسنگ ہوم چلا رہے تھے اور ان کا بینکنگ کا تجربہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سعید احمد سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے لئے منی لانڈرنگ کرنے کے الزام میں تحقیقات بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پروموشن کی نئی پالیسی کی تجویز اور اس کا مسودہ ایک ایچ آر مینجر نے بنایا ہے جس کی تعیناتی سیاسی بنیادوں پر ہو ئی ہے اور ان پر متنازعہ تعیناتی کے الزام میں عدالت میں ایک پٹیشن بھی دائر ہو چکی ہے۔ دوسری بات یہ کہ جس روز اس پالیسی کا اعلان ہوا اسی روز پروموشنز ہوئیں اور تیسری بات یہ کہ انٹرویو کے لئے 50فیصد مارکس رکھنے تھے اپنے منظور نظر لوگوں کو نوازا گیا اور بہت سارے سینئر لوگوں کو نظرانداز کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 50فیصد مارکس رکھنا کبھی بھی کسی پالیسی کا حصہ نہیں رہا اور نہ کبھی ایسا سنا گیا ہے کہ ترقی کے لئے 50فیصد مارکس رکھے گئے ہوں۔ زیادہ تر پالیسی میں سنیارٹی، کارکردگی اور قابلیت کو اہمیت دی جاتی ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹ اور نیشنل اسمبلی کی کمیٹیوں کی جانب سے اس کا نوٹس لینے کا خیرمقدم کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اس پالیسی کے تحت کی گئی حالیہ پروموشنز فوری طور پر معطل کی جائیں۔ن۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.