شوکت خانم ہسپتال کو ٹیکس کی وصولی کیلئے بھجوائے گئے نوٹسز کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت ،ایف بی آر سے جواب طلب

بدھ 24 جنوری 2018 16:05

شوکت خانم ہسپتال کو ٹیکس کی وصولی کیلئے بھجوائے گئے نوٹسز کیخلاف درخواست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے شوکت خانم ہسپتال کو ٹیکس کی وصولی کیلئے بھجوائے گئے نوٹسز کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے 29جنوری کو جواب طلب کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سی ای او ڈاکٹر فیصل سلطان نے شوکت خانم ہسپتال کو ٹیکس کی وصولی کے نوٹسز کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شوکت خانم ایک ٹرسٹ کے تحت چلایا جا رہا ہے اور اس میں کوئی منافع نہیں کمایا جاتا قانون کے مطابق ٹرسٹ کے تحت چلنے والے ادارے کو ٹیکس ادائیگی سے استثنیٰ حاصل ہے مگر قانونی رعایت اور ٹیکس استثنیٰ کے باوجود ایف بی آر نے سیاسی بنیادوں پر ہسپتال کو ٹیکس نوٹس بھجوا دئیے ہیں جن کا کوئی قانونی جواز نہیں لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال کو بھجوائے گئے ٹیکس نوٹسز کو کالعدم قرار دیا جائے۔

فاضل عدالت نے شوکت خانم ہسپتال کو ٹیکس کی وصولی کیلئے بھجوائے گئے نوٹسز کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور ایف بی آر سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 29جنوری تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :