امریکہ،ریاست الاسکا میں دی گئی وارننگ واپس لے لی گئی،خطرہ ٹل گیا

بدھ 24 جنوری 2018 19:58

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2018ء) امریکی ریاست الاسکا میں 7.9شدت کے زلزلے کے بعد جاری ہونے والی سونامی کی وارننگ کو واپس لے گیا ہے۔سونامی کی وارننگ جاری کے ہونے کے بعد علاقے میں لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف جانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز امریکی محکمہ جویلوجیکل سروے کی جانب سے جاری کردہ وارننگ میں کہاگیا تھا کہ زلزلہ انتہائی شدت کا ہے لہذا شہری محفوظ مقامات کی طر ف منتقل ہو جائیں ،امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز کوڈیک کے قصبے سے 300 کلو میٹر جنوب مشرق میں25 کلو میٹر کی گہرائی پر تھا۔

امریکا میں موسمیات کے قومی ادارے نے برٹش کولمبیا اور الاسکا کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی تھیں جنہیں اب واپس لے لیا گیا ہے۔البتہ حکام نے کہا کہ جنوبی الاسکا میں اب بھی کم درجے کی وارننگ کو برقرار ہے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں۔کوڈیک میں سات اعشاریہ نو کی شدت کے زلزلے کے بعد ایک قریباً 6 انچ کی سمندری لہر وجود میں آئی

متعلقہ عنوان :