چین ،دنیا کا سب سے محفوظ ترین ملک قرار

عوامی سلامتی کی شرح 95.55فیصد،سیاسی و قانونی محکموں پر اطمینان کی شرح 80.24فیصد ریکارڈ ، ٹریفک حادثات میں 43.8فیصد اور سنگین مقدمات میں 51.8فیصد کمی، سماجی استحکام چین کی ایک اور اہم ترین کامیابی ہے، جرائم و حادثات کی شرح میں کمی حکومتی حلقوں اور پالیسیوں پر اعتماد کی مظہر ہے، رپورٹ چائنا ڈیلی

بدھ 24 جنوری 2018 20:45

چین ،دنیا کا سب سے محفوظ ترین ملک قرار
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2018ء) چین دنیا کا سب سے محفوظ ترین ملک قرار دیدیاگیا ہے، گزشتہ سال 10ہزار میں سے 0.81فیصد قتل کے شرح ریکارڈ کی گئی، عوامی سلامتی کی شرح 95.55فیصد،سیاسی و قانونی محکموں پر اطمینان کی شرح 80.24فیصد ریکارڈ کی گئی، ٹریفک حادثات میں 43.8فیصد اور سنگین مقدمات میں 51.8فیصد کمی آئی، سماجی استحکام چین کی ایک اور اہم ترین کامیابی ہے، جرائم و حادثات کی شرح میں کمی حکومتی حلقوں اور پالیسیوں پر اعتماد کی مظہر ہے۔

چائنا پیپلز ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق کیمونسٹ پارٹی آف چین کی کمیٹی برائے سیاسی و قانونی معاملات کے زیر اہتمام ایک کانفرنس میں اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے چین دنیا کا سب سے محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ 2017میں 10ہزار میں سے 0.81فیصد قتل کے شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چین میں قانون کی بالا دستی کے پیش نظر چین نے جرائم میں جس قدر تیزی سے کمی کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔

رپورٹ کے اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ عوامی سلامتی کی شرح 95.55فیصد،سیاسی و قانونی محکموں پر اطمینان کی شرح 80.24فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ چین میں 2017کے دوران ٹریفک حادثات میں بھی 43.8فیصد کمی ہوئی ہے۔ قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی وجہ سے چین میں دیگر سنگین مقدمات میں بھی 51.8فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ چینی سیاستدانوں اور غیر ملکی ماہرین دونوں کو یقین ہے کہ سماجی استحکام چین کی ایک اور اہم کامیابی ہے۔

گزشتہ پانچ سالوں میں چین نے عدالتی معیار، کارکردگی، اور قابل اعتماد بنایا ہے ۔گزشتہ پانچ سالوں میں، 25 ہزار افراد کو ڈیوٹی سے متعلق جرائم میں ملوث پا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چین میں مالی جرم کا سب سے اہم خطرہ ہے۔کانفرنس نے کہا، غیر قانونی فنڈ ریزنگ کی سرگرمیوں، آن لائن پرامڈ فروخت اور اندرونی تجارتی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :