مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے شوپیان میں ایک نوجوان کو شہید اور دو خواتین سمیت تین افرادکو زخمی کوکردیا

بدھ 24 جنوری 2018 20:52

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع شوپیان میں پرامن مظاہرین پر فائرنگ کرکے ایک سترہ سالہ نوجوان کو شہید اور دو خواتین سمیت تین افرادکو شدید زخمی کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو ضلع کے علاقے چائی گنڈ میں شہید کیا گیا ۔

(جاری ہے)

شہید نوجوان کی شناخت شاکر احمدمیر کے طور پر ہوئی ہے اور وہ ضلع کے علاقے قلمپورہ کا رہنا والا ہے۔

بھارتی فورسز نے چائی گنڈ کا محاصرہ کررکھا ہے اور وہ گھر وں کی تلاشی لے رہے تھے جس کے خلاف لوگ احتجاجی مظاہرے کررہے تھے ۔ بھارتی فورسز نے پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے شاکر احمد شہید اور دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں بھارتی فورسز کا آپریشن جاری تھا۔