چیف جسٹس نے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے عدالتی نظام میں پائی جانے والی خامیاں دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے

چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات میں کمیٹی آف دی ہول کی طرف سے بھجوائی جانے والی سفارشات پر تبادلہ خیال ہوا ،چیئرمین سینیٹ

بدھ 24 جنوری 2018 21:16

چیف جسٹس نے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے عدالتی نظام میں پائی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے عدالتی نظام میں پائی جانے والی خامیاں دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات میں کمیٹی آف دی ہول کی طرف سے بھجوائی جانے والی سفارشات پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

چیف جسٹس چاہتے ہیں کہ آرٹیکل 175 اے کو صحیح معنوں میں فعال ہو۔ انہوں نے پارلیمانی کمیٹی کے ساتھ رکاوٹوں کو دور کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے بتایا کہ وہ چیف جسٹس کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لینا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے ملاقات میں کمیٹی آف دی ہول سے بھجوائی جانے والی سفارشات کے معاملے پر ان کی بات چیت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس نے پارلیمانی کمیٹی کو چائے پر مدعو کیا تھا اور موجودہ چیف جسٹس نے بھی اسی قسم کی بات کی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ آرٹیکل 175 صحیح معنوں میں فعال ہو۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی آف دی ہول کے کردار اور پارلیمنٹ کی طرف سے عدالتی اصلاحات کے حوالے سے بھجوائی جانے والی سفارشات کے معاملے پر ان کی بات چیت ہوئی جس پر قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی چیف جسٹس صاحب سے ملاقات کے لئے تیار ہے اور امید ہے کہ اس سے سسٹم میں مزید بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :