لاہو، بچوں کے ساتھ زیادتی کی روک تھام اور اس میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے سیل تشکیل

بدھ 24 جنوری 2018 21:45

لاہو، بچوں کے ساتھ زیادتی کی روک تھام اور اس میں ملوث ملزمان کو کیفر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2018ء) چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کے حکم پر انویسٹی گیشن ہیڈکواٹرز میں بچوں کے ساتھ زیادتی کی روک تھام اور اس میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے " "GENDER BASED VIOLENCE CELLکے نام سے سیل تشکیل دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قلعہ گجر سنگھ انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج رحمت علی کی سربراہی میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور اس میں ملوث ملزمان کو قانون میں کٹہرے میں لانے کے لیے ایک نیا سیل تشکیل دینے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج رحمت علی ، ایس پی سی آر او عبدالرحیم شیرازی، ڈی ایس پی لیگل ناصر عباس پنچوتہ اور انویسٹی گیشن ونگ کے تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں " "GENDER BASED VIOLENCE CELLکے نام سے بنائے گئے نئے سیل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس سیل کا مقصد معصوم بچوں کے ساتھ ہونیوالی جنسی زیادتی کا شکار ہونیوالے بچوں کو تحفظ فراہم کرنا اور جنسی مقدمات میں ملوث ملزمان کی جدید خطوط پر تفتیش کر کے مقدمات کو بروقت چالان کر کے انہیں قرار واقعی سزائیں دلوانا ہے۔

اس سیل میں 12سب انسپکٹر تعینات کئے گئے ہیں اورہر ڈویژن میںایک سب انسپکٹرمیل،ایک سب انسپکٹر فی میل ،ایک لیڈی ہیڈ کانسٹیبل اور2لیڈی کانسٹیبل تعینات کی گئی ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ جنسی مقدمات سے متعلق مختلف اوقات کا ر میں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا اور ان کی سربراہی جج صاحبان کیا کریں گے۔