زینب کے والد نے سابق ڈی پی او قصور کی جانب سے پیسے مانگنے کی خبروں کی تردید کردی

muhammad ali محمد علی بدھ 24 جنوری 2018 23:45

زینب کے والد نے سابق ڈی پی او قصور کی جانب سے پیسے مانگنے کی خبروں کی ..
قصور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جنوری 2018ء) زینب کے والد نے سابق ڈی پی او قصور کی جانب سے پیسے مانگنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصور کی ننھی زینب کا کیس سامنے آنے پر انکشاف ہوا تھا کہ سابق ڈی پی او قصور کی جانب سے اہل خانہ سے پیسے دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر خبریں  گردش کرتی رہیں کہ سابق ڈی پی او نے لاش ملنے پر زینب کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتے  ہوئے ان سے انعام دینےکا بھی مطالبہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم اس حوالے سے اب زینب کے والد نے کچھ اور ہی کہانی بیان کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے زینب کے والد نے بتایا ہے کہ ڈی پی او نے ان سے پیسے نہیں مانگے تھے۔ اس حوالے سے چلنے والی خبریں درست نہیں۔ یاں یہ بات ضرور سامنے آئی کہ ان کی غیر موجودگی میں ان کے اہل خانہ سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ زینب کی لاش ڈھونڈنے والے ایس ایچ او کو انعام دیا جائے۔ لیکن ڈی پی او نے ان سے اپنے لیے پیسے نہیں مانگے تھے۔
زینب کے والد نے سابق ڈی پی او قصور کی جانب سے پیسے مانگنے کی خبروں کی ..