زینب کے والد قاتل عمران کی گرفتاری کے حوالے سے اصل حقائق سامنے لے آئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 25 جنوری 2018 00:09

زینب کے والد قاتل عمران کی گرفتاری کے حوالے سے اصل حقائق سامنے لے آئے
قصور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جنوری 2018ء) زینب کے والد قاتل عمران کی گرفتاری کے حوالے سے اصل حقائق سامنے لے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور ان کے وزراء کی جانب سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے قصور کی ننھی زینب اور دیگر بچیوں کے قاتل کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ وزیراعلی نے قاتل کی گرفتاری پر وزیراعلی نے پنجاب پولیس، فرانزک لیب اور دیگر متعلقہ اداروں کی تعریف کرنے کیلئے زمین آسمان ایک کر دیے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم اب زینب کے والد نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قاتل کو گرفتار کرنے میں سب سے اہم کردار پولیس نے بلکہ ان کے اپنے رشتے داروں کا ہے۔ زینب کے والد بتاتے ہیں کہ پولیس عمران نامی قاتل کو تو سنجیدگی سے لے ہی نہیں رہے تھے۔ لیکن جب عمران کا ڈی این اے ٹیسٹ لینے کی کوشش کی گئی تھی تب اس نے کافی ڈرامے کیے تھے اور کوشش کی تھی کہ اس کا ٹیسٹ نہ لیا جائے۔ قاتل کے اس ڈرامے سے ہی انہیں اندازہ ہو گیا تھا کہ یہی شخص اصل قاتل ہے۔ پھر ان کی ہی درخواست پر عمران کی جاسوسی شروع کی گئی۔ اور پھر بالآخر اسے گرفتار بھی کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :