زینب قتل کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشافات ، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے انکشافات کو نوٹس لیتے ہوئے ان کو طلب کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 جنوری 2018 10:52

زینب قتل کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشافات ، چیف جسٹس نے نوٹس لے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جنوری 2018ء) :چیف جسٹس آف پاکستان نے زینب قتل کیس میں ایک اور نوٹس لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے زینب قتل کیس مکیں ڈاکٹر شاہد مسعود کے انکشافات کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں عدالت میں طلب کر لیا ہے۔ اس نوٹس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج ہی کرے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گذشتہ روزنجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے زینب کے قاتل عمران سے متعلق انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ عمران علی ایک متشدد چائلڈ پورنو گرافی انٹرنیشنل مافیا کا ممبر ہے۔

جسے پاکستان کی اعلیٰ ااور مضبوط شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس ایک وفاقی وزیر کا نام ہے، عمران علی کے کم از کم 37 بنک اکاؤنٹس ہیں۔ جسے یہ پاگل کہہ رہے ہیں۔ کیا شہباز شریف کو یہ سب نہیں پتا؟ یہ مائیک کیوں بند کروا رہے تھے ؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اسے مروادیں گے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے اس سب کی تحقیقات عدلیہ اور فوج سے کروانے کا مطالبہ بھی کیا۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں مزید کیا انکشافات کیے تھے آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: