امریکہ نے شمالی کوریا ، چینی کمپنیوں اور شخصیات کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دیں

جمعرات 25 جنوری 2018 14:48

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2018ء) امریکہ نے شمالی کوریا اور چینی کمپنیوں اور شخصیات کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کے سیکرٹری سٹیومنوچین نے اپنے بیان میں کہا کہ محکمہ کی جانب سے شمالی کوریا کی نمائندہ کمپنیوں اور بنکوں جن میں سے بیشتر چین اور روس میں قائم ہیں پیانگ یانگ کی شپنگ کمپنیوں اور چھ مخصوص کشتیوں ، دو ٹریڈنگ کمپنیوں کو پابندیوں کے دائرے میں شامل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ خزانہ نے کم حکومت اور اس کے ہتھیاروں کے پروگرام کو مالی معاونت فراہم کرنے والی شخصیات پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :