محکمہ زراعت کے 10 تحقیقاتی اداروں نے خوراک کو عصری تقاضوں کے مطابق بنانے کا منصوبہ شروع کردیا

جمعرات 25 جنوری 2018 16:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2018ء) محکمہ زراعت پنجاب کے 10 تحقیقاتی اداروں نے خوراک کو عصری تقاضوں کے مطابق بنانے کا منصوبہ شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت پنجاب نے فصلات، سبزیات، پھل اور ان سے تیار کردہ مصنوعات میں غذائی عناصر کی بہتری و بڑھوتری کے ایک منصوبہ پر کام شروع کر دیا ہے،یہ منصوبہ پنجاب کے تمام اضلاع کے لئے ہے۔

اس منصوبہ کا مقصد غذائی عناصر سے بھرپور فصلات ، سبزیات اور ان سے تیار کردہ مصنوعات کو عام آدمی تک پہنچانا، پیداوار میں اضافہ، غذائی معیار بڑھا کر صحت میں بہتری لانا اور ناقص غذا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی شرح میں کمی کرنا ہے۔یہ منصوبہ نومبر 2017 میںشروع کیا گیا۔ غذائی عناصر کی کمی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لئے ایک بہت بڑا چیلینج ہے۔

(جاری ہے)

کم غذائی میعاد کی وجہ سے پوری دنیا میں بیماریاں پیدا ہوئی ہیں، اس منصوبے میں ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فصل آباد، تحقیقاتی ادارہ گندم فیصل آباد، بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال، علاقائی زرعی تحقیقاتی ادارہ بہاولپور، تحقیقاتی ادارہ تیلدار اجناس فیصل آباد، تحقیقاتی ادارہ چاول کالا شاہ کاکو، تحقیقاتی ادارہ آم ملتان، تحقیقاتی ادارہ اگرانومی فیصل آباد، تحقیقاتی ادارہ ترشاوہ پھل سرگودھا اور بائیو کیمسٹری پوسٹ ہارویسٹ تحقیقاتی سنٹر فیصل آباد شامل ہیں۔34کروڑ 58لاکھ روپے ہے جس میں سے سال 2017-18کے لئے 10کروڑ 19لاکھ70ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس منصبوبہ کی کل مدت پانچ سال ہے۔