محکمہ زاعت پنجاب کی جڑی بوٹی مائو پیداوار بڑھائو مہم آئندہ ماہ شروع کی جائیگی

جمعرات 25 جنوری 2018 16:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2018ء) محکمہ زاعت پنجاب کی جڑی بوٹی مائو پیداوار بڑھائو مہم آئندہ ماہ شروع کی جائے گی ،مہم میں محکمہ زراعت کے افسران کے علاوہ کسان ، نمبر دار ،پٹواری، تحصیل دار ،ڈپٹی کمشنر کاعملہ شامل ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق جڑی بوٹیاں کے سولہ مختلف نقصانات ہیں اس لئے ان جڑی بوٹیوں کی تلف کرنا بہت ضروری ہے ،جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے میں سستی کا مظاہرہ کرنے کی صورت میں فی ایکٹر پیداوار متاثر ہوسکتی ہے ،محکمہ زراعت نے فروری سے جڑی بوٹیوں کو ختم کرنے کے لئے مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا اس مہم کو جڑی بوٹی مکائو پیداوار ودھائو مہم کا نام دیاگیا ہے جس کو کامیاب بنانے کے لئے تیار شروع کردی گئی ہے، جڑی بوٹیوں کے سولہ نقصانات یہ ہیں پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہیں، معیاری پیداوار کی راہ میں رکاوٹ ڈالتی ہیں،پیداواری اخراجات میں اضافہ کرتی ہیں، فصلوں کو گرا دیتی ہیں، خوراکی اجزاء کو ضائع کر تی ہیں، پانی کا نقصان کرتی ہیں، روشنی کے حصول میں مقابلہ کرتی ہیں، جگہ پر قبضہ کر لیتی ہیں، کیڑے مکوڑوں کی آماجگاہ بنتی ہیں، جانوروں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں، انسان کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں، آبی گذرگاہوں اور آبی حیات کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں، جنگلوں اور چراگاہوں کے لیے نقصان دہ ہوتی ہیں، فیکٹریوں ، پبلک پارکوں اور باغات کے لیے نقصان دہ ہیں، زہریلے کیمیائی مرکبات کا اخراج کرتی ہیں اور طفیلی جڑی بوٹیاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کسان ان نقصانات سے بچنے کے لیے مہم میں بھرپور شرکت کریں اور پیداوار بڑھائیں۔

متعلقہ عنوان :