دبئی ، 36،000 درہم مالیت کی گھڑی چوری کرنے پر برطانوی کو تین سال جیل کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 25 جنوری 2018 16:51

دبئی ، 36،000 درہم مالیت کی گھڑی چوری کرنے پر برطانوی کو تین سال جیل کی ..
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جنوری 2018ء)  مقامی ذرائع کے مطابق دبئی عدالت نے ایک برطانوی شہری کو ہوٹل کے مینیجر کے کمرے سے 36،000 درہم مالیت کی گھڑی چرانے کے جرم میں تین ماہ جیل کی سزا کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

عدالتی ریکارڈ کے مطابق اس 29 سالہ برطانوی شخص اپنے ایک ساتھی کی مدد سے دبئی مرینہ میں واقع ایک ہوٹل کے مینیجر کے کمرے میں زبردستی گھس گیا اور 36،000 درہم مالیت کی گھڑی اور پاسپورٹ چرا کر وہاں سے فرار ہو گیا ۔

مینیجر نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے برطانوی کی شناخت کر کے اسے دبئی ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا جب وہ ریاست چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش میں تھا۔ واقعہ 2016 میں پیش آیا تھا ۔ کیس کی کئی سنوائیوں کے بعد عدالت نے اس برطانوی کو جرم ثابت ہو جانے پر تین ماہ جیل کی سزا کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم سنا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :