لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا چودہواں کانووکیشن کل ہوگا

جمعرات 25 جنوری 2018 19:47

لاہور۔25جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2018ء) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا چودہواں کانووکیشن کل آڈیٹوریم میںشروع ہوگا ۔گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ اوروزیر تعلیم سید رضا علی گیلانی مہمانان خصوصی ہونگے۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر طاہرہ عزیز مغل نے بتایا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی ہدائت پرپہلی بارکانووکیشن دو دن پر محیط ہے جس میں ان4ہزار گریجوایٹس کو ڈگریاںدی جائیں گی جنہوں نے بی ایس آنرز، بی ایڈ، بی ایف اے، بی کام، بی بی اے، بی پی اے، بی ای، فار م ڈی، ایم ایس، ایم فل، ایم اے، ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی کے امتحانات پاس کیے ۔ معمول کی کلاسز کیلئے آج یونیورسٹی بند رہے گی۔

متعلقہ عنوان :