Live Updates

کر پٹ سیاستدان واپسی کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں انکا اب سیاسی میدان میں کوئی مستقبل نہیں ‘ چوہدری محمدسرور

کر پشن ملک کیلئے کینسر سے زیادہ خطر ناک ہو چکا ہے اس لیے اس کو جڑوں سے ختم کر نا ہوگا ‘تحر یک انصاف حقیقی معنوں میں قومی امنگوں کی سیاست کر رہی ہے ،عمران خان عوام کے ووٹوں سے ہی اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے ‘آئندہ انتخابات میں بھر پور کامیابی کیلئے کارکنوں سمیت سب متحد ہو کر انتخابی میدان آئیں گے ‘شاہدرہ جیسے علاقے پر حکمرانوں نے کسی قسم کی توجہ نہیں دی اور لوگ پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہیں ‘کارکنوں سے خطاب

جمعرات 25 جنوری 2018 20:03

کر پٹ سیاستدان واپسی کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں انکا اب سیاسی میدان میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جنوری2018ء) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن و سابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پٹ سیاستدان ‘‘ واپسی ‘‘کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں انکا اب سیاسی میدان میں کوئی مستقبل نہیں ‘کر پشن ملک کیلئے کینسر سے زیادہ خطر ناک ہو چکا ہے اس لیے اس کو جڑوں سے ختم کر نا ہوگا ‘تحر یک انصاف حقیقی معنوں میں قومی امنگوں کی سیاست کر رہی ہے اور عمران خان عوام کے ووٹوں سے ہی اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے ‘آئندہ انتخابات میں بھر پور کامیابی کیلئے کارکنوں سمیت سب متحد ہو کر انتخابی میدان آئیں گے ‘شاہدرہ جیسے علاقے پر حکمرانوں نے کسی قسم کی توجہ نہیں دی اور لوگ پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہیں۔

وہ اپنے انتخابی حلقے میں پارٹی کے بلدیاتی نمائندوںسے خطاب اور میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے اراکین فاروق خان ‘جنید رزاق ‘نعیم حیدر بٹ ‘سابق ایم پی اے میاں محمودسمیت تحر یک انصاف کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستانی عوام کی جد وجہد کا نتیجہ ہے کہ آج کر پٹ لوگ انصاف کے کٹہرے میں آچکے ہیں اور اب کر پشن کر نیوالوں کیلئے پار لیمنٹ اور سیاسی میدان میں کوئی جگہ نہیں ایسے لوگوں کو عوام بھی مسترد کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کر پشن ملک کی تباہی اور بر بادی کی سب سے بڑی وجہ ہے اور جب تک ملک سے کر پشن کا خاتمہ نہیں ہوگا اس وقت تک ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جاسکتا تحر یک انصاف قومی مفادات کی جنگ لڑرہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :