فیصل آباد،سعودی قونصلیٹ کی پاکستانی عمرہ ایجنٹوں کی جعلسازی پر کاروائی

عمرہ ویزہ کے حصول کیلئے سعودی قونصلیٹ کو عمرہ زائرین کی غلط معلومات فراہم کر نے پر سعودی سفارت خانے نے 28کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا

جمعرات 25 جنوری 2018 20:15

فیصل آباد،سعودی قونصلیٹ کی  پاکستانی عمرہ ایجنٹوں کی جعلسازی پر کاروائی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2018ء) سعودی قونصلیٹ پاکستانی عمرہ ایجنٹوں کی کی جعلسازی پر حرکت میں آیا ،ٹریول ایجنٹس کی طرف سے عمرہ ویزہ کے حصول کیلئے سعودی قونصلیٹ کو عمرہ زائرین کی غلط معلومات فنڈ کر نے پر سعودی سفارت خانے نے 28کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا جبکہڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ساجد اکرم چوہدری کی ہدایت پر چار اشتہاریوں سمیت سولہ انسانی سمگلر گرفتار،علاوہ ازیں وزارت مذہبی امور پہلے ہی ٹریول ایجنٹس کے خلاف سستے اور مہنگے پیکیچز کے نام پر لوٹ مارکرنے کے خلاف تحقیقات کر لی ہے آن لائن کے مطابقٹریول ایجنٹس کی طرف سے عمرہ ویزہ کے حصول کیلئے سعودی قونصلیٹ کو عمرہ زائرین کی غلط معلومات فنڈ کر نے پر سعودی سفارت خانے نے 28کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا یہ عمرہ ایجنٹ دوسری دفعہ عمرہ کرنے والوں کو دو ہزار ریال بچانے کیلئے پاسپورٹ کا غلط نمبر فیڈ کر کے اپروول منگوانے کے جرم میں ملوث پائے گئے ، تاریخ پیدائش تبدیل کر نے سمیت مختلف غلط معلومات فراہم کر نے کی تصدیق کے بعد سعودی قونصلیٹ نے 28کمپنیوں کو بین کرتے ہوئے ان کے پاسپورٹ ڈراپ بکس کو لینے سے منع کر دیا ہے ، سعودی قونصلیٹ نے سرکلر میں وضاحت کی ہے کہ ڈیڑھ ماہ سے مانیٹرنگ جاری تھی ، وارننگ کے باوجود عمرہ ایجنٹ نے دو نمبری ترک نہیں کی جس کے بعدان کے خلاف غلط معلومات فراہم کر نے کی وجہ سے ایکشن لیا گیا ہے اور سخت ترین سزائیں متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

جن کمپنیوں کو بین کیا گیا ہے ان میں ٹریول آرٹ ریو ٹریولز ، فلائنگ زون ، باس ٹریول ، سیفی ٹریولز ، چیراٹ ٹریول، اے ٹی آر ٹریول، نبیل ٹریول ، مشتاق زہرہ ٹریول ، فضاء ٹریول ، کامران الحرمین ٹریول ، اقصیٰ ورلڈ ٹریول ، بن اجمل ٹریول، میزاب کعبہ ، میزاب انٹرنیشنل ، صفہ انٹر نیشنل ، ایم کیو ایم ٹریول ، کاروان زیتون ٹریول، میکس ٹریول اور مکہ ایئر ٹریول شامل ہیں ، کل 44کمپنیاں ہیں جس میں سے 28کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے اور ان کے پاسپورٹ روک دیئے گئے ہیں ، ان کے خلاف مزید کارروائی کی رپورٹ جلد متوقع ہے ۔

قبل ازیں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 50سے زائد ٹریول ایجنٹس کے خلاف انسانی سمگلنگ کے مقدمات درج ہیں اور بے بعض ،ٹریول ایجنٹس نے ایف آئی اے سے سازباز ہو کر عدالتوں سے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر رکھی ہے ، ایف آئی اے ٹیم نے چوبیس گھنٹوں کے دوران خصوصی مہم کے دوران شہریوں سے دبئی سعودی عربیہ ،کینیڈا ،یو کے بھجواکر ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں کی رقم ہتھیانیوالے سولہ انسانی سمگلروں کو پکڑ کر حوالات میں بند کروادیا پکڑے جانیوالوں میں چار اشتہاری ملزمان بھی ہیں انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمات درج کررکھے تھے گرفتار ہونیوالے ملزمان میں ذوالفقار علی ولد محمد انور،محمد جاوید ولد مراد علی ،مقبول احمد ولد محمد نذیر ،بشارت علی ولدمحمد نذیر عرصہ سے انسانی سمگلر اشتہاری تھے جبکہ دیگر انسانی سمگلنگ مقدمات میں ملوث محمد اصغر ولد سردار ،غلام مصطی ،اعجاز احمد سہیل ،رحمان مقبول ،ظفر اقبال ،ملک انور ،ریاست،محمد اسلم ،عبید اللہ ،جاوید اقبال کو پکڑا ۔

متعلقہ عنوان :