سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے چوہدری شیر علی کی ٹیلی فونک رابط

چوہدری شیر علی فیصل آباد جلسہ عام کو شاندار کامیاب سے ہمکنار کرنے کیلئے اپنا کردار اداکریں، میاں محمد نواز شریف

جمعرات 25 جنوری 2018 20:15

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے چوہدری شیر علی کی ٹیلی فونک رابط
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق ایم این اے چوہدری شیر علی سے ٹیلی فونک رابط، جڑانوالہ میں ستائیس جنوری بروز ہفتہ کو ہونیوالے جلسہ عام کے حوالے سے انہوں نے چوہدری شیر علی سے کہا کہ وہ اس جلسہ عام کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے میدان میںآئیں اور اپنا متحرک کردار اداکریں جس پر بابائے سیاست چوہدری شیر علی نے اپنے پرانے طریقہ کار سے کارکنوں کیساتھ رابطے شروع کردیئے ہیں ،اس جلسہ عام کو تاریخی بنائے کیلئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماچوہدری شیر علی کیساتھ ساتھ وزیر مملکت برائے توانائی چوہدری عابد شیر علی ،وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمدافضل خاں ،سابق سینیٹر خان فاروق احمدخان ،مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری کاشف نواز رندھاوا،میڈیا کوآرڈی نیٹر حافظ شفیق کاشف،میزبان جلسہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری ،ارکان اسمبلی میاں محمد فاروق ،میاں محمدطاہر جمیل،محترمہ مدیحہ رانا اور محترمہ ڈاکٹر نجمہ افضل بھی متحرک ہو چکی ہیں ،بابائے سیاست نے جڑانوالہ کے جلسہ عام کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ارکان اسمبلی ڈاکٹر نجمہ افضل اور مدیحہ رانا کو ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ اس حوالے سے خواتین کو متحرک کریں تاکہ یوتھ ونگ کے جوانوں کو سرگرم کرنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے صدر چوہدر ی کاشف نواز رندھاوا ،میڈیا کوآرڈی نیٹر پنجاب حافظ شفیق کاشف اور سٹی صدر میاں محمد طاہر جمیل ایم پی اے کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے ،ان لیگی رہنمائوں کے متحرک ہو کر کارکنوں سے رابطے کرنے کے اثرات نگر نگر ،گلی گلی نظر آرہے ہیں اور عوام میں جڑانوالہ میں میاں محمد نواز شریف کے جلسہ عام کے حوالے سے بیحد خوش و خروش پیدا ہو چکا ہے اور یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے بابائے سیاست چوہدری شیر علی ایک بار پھر ماضی کی یادوں کو تازہ کردینگے اور ان کی زیر قیادت جڑانوالہ کے جلسہ عام میں جانے والے لیگی کارکنوں کے قافلے اپنی مثال آپ ہونگے