پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں، پی ایس ایل جاری رہے گا، نجم سیٹھی

پی ایس ایل کے لئے 7 کمنٹیٹروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے،ٹکٹوں کی سیل کر دی ہے، انکوائریز ہوتی رہتی ہیں اور ہونی بھی چاہئیں، ٹرائی لیٹر سیریز کے لئے امریکہ جائیں گے،چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ

جمعرات 25 جنوری 2018 22:49

پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں، پی ایس ایل جاری رہے گا، نجم سیٹھی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں، پی ایس ایل جاری رہے گا، ٹی 20 میں 200 رنز بنانا بڑی کامیابی ہے، پی ایس ایل کے لئے 7 کمنٹیٹروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے، ٹکٹوں کی سیل کر دی ہے جبکہ لاہور اور کراچی کا بھی اعلان کر دیا ہے، انکوائریز ہوتی رہتی ہیں اور ہونی بھی چاہئیں، ہم انکوائریوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہم پوری معلومات دیں گے، ٹرائی لیٹر سیریز کے لئے امریکہ جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کی برانچ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے بتایا ہے کہ وہ اس وقت ورلڈ کپ کی تیاری پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے بارے میں جو افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ پی ایس ایل خطرے میں ہے تو ایسا کچھ نہیں ہے، پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں، پی ایس ایل جاری ہے ہم نے 7 کمنٹٹروں کے ناموں کا اعلان بھی کر دیا ہے، جو پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گے، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک فرنچائز کے کچھ تحفظات تھے، انہوں نے پے منٹ نہیں کی تھی جبکہ ہمیں بھی پیسوں کی ضرورت تھی اور ہم بغیر پیسوں کے ٹورنامنٹ نہیں کروا سکتے تھے بہرکیف وہ مسئلہ حل ہو چکا ہے، پی ایس ایل کے ٹکٹ سیل ہو رہے ہیں جبکہ کراچی اور لاہور کے ناموں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے ہمیں نیا ٹیلنٹ میسر آ رہا ہے، نجم سیھٹی نے کہا کہ کوچز دن رات لڑکوں پر محنت کر رہے ہیں اس ضمن میں ان کی کوچ مکی آرتھر کے ساتھ ایک گھنٹہ گفتگو بھی ہوئی ہے، یہ بات درست ہے کہ ہمارے چار پانچ کھلاڑی انجریز کے مسائل کا شکار ہیں، اس کے علاوہ کوچ مکی آرتھر، ہارون اور انضمام الحق نے مل کر پالیسی بنائی ہے جو ایک دو روز میں انائونس کر دی جائے گی، ایف آئی اے یک انکوائریز کوئی بات نہیں یہ ہوتی رہتی ہیں اور ہونی بھی چاہئیں، ہم ان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اپنی پوری سپورٹ کا یقین دلاتے ہیں، پہلے ہی بہت کچھ ہو چکا ہے، کچھ صحیح اور کچھ صحیح نہیں تاہم صاف شفاف انتظامیہ بنائی جانی چاہئیں، جہاں تک کپتان سرفراز کا تعلق ہے تو سب کا خیال تھا کہ سرفراز کو پہلے نمبروں پر کھیلنا چاہیے اس تجویز کو سرفراز نے مانا اور نتائج آپ لوگوں کے سامنے ہیں، مکی آرتھر، ہارون الرشید اور انضمام الحق جو پالیسی تشکیل دے رہے ہیں اس میں ہر کھلاڑی کا منتخب پلان ہو گا، جب مکی آرتھر واپس آ کر اپنی رپورٹ دیں گے تو اس کی روشنی میں حکمت عملی تیار کی جائے گی۔