اے ٹی ایم فراڈ؛ ڈیٹا چوری کرنے والا گروہ فیصل آباد پہنچ گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 25 جنوری 2018 22:31

اے ٹی ایم فراڈ؛ ڈیٹا چوری کرنے والا گروہ فیصل آباد پہنچ گیا
فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24جنوری 2018ء ): اے ٹی ایم فراڈ کے لیے ڈیٹا چوری کرنے والا گروہ فیصل آباد پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق چند ہفتوں پہلے کراچی میں ایف آئی اے نے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث چینی باشندوں کی نگرانی میں چلنے والے منظم گروہ کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد پولیس حکام کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ جتنے اکاونٹس کی تفصیلات چوری کی گئیں ہیں انکی تعداد متاثرہ اکاونٹس سے بہت زیادہ ہے۔

اس لیے شہری تیار رہیں کیوںکہ سینکڑوں اکاونٹس کسی بھی وقت خالی ہو سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تازہ ترین صورتحال کے مطابق اے ٹی ایم فراڈ کا دائرہ کار وسیع ہو گیا،فیصل آبادمیں حساس ادارے نے نجی بینک کی اے ٹی ایم سے ڈیوائس برآمد کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اس حوالے سے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج برآمد ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان اے ٹی ایم مشین میں ڈیوائسز نصب کررہے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کے ذرائع نے بتایا کہ ملزمان ایک کیمرہ، دو بیٹریاں اور اسکمنگ ڈیوائز نصب کررہے تھے جو صارفین کا ڈیٹا چوری کرنے اور اے ٹی ایم کارڈز کی نقول بنوانے میں استعمال ہوتا ہے۔ دونوں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے.