عالمی اقتصادی فورم ترقی اورخوشحالی کے لیے اہم ذریعہ ہے، شاہد خاقان عباسی

سی پیک کے ذریعے ممالک کے درمیان رابطوں کوبہتربنارہے ہیں،ہم نے سی پیک کے ذریعے چین سے تعلقات کومضبوط بنایا، ہم مشرق اورمغرب سمیت تمام ممالک کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، وزیراعظم

جمعہ 26 جنوری 2018 00:00

ڈیووس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عالمی اقتصادی فورم ترقی اورخوشحالی کے لیے اہم ذریعہ ہے،سی پیک کے ذریعے ممالک کے درمیان رابطوں کوبہتربنارہے ہیں،ہم نے سی پیک کے ذریعے چین سے تعلقات کومضبوط بنایا، ہم مشرق اورمغرب سمیت تمام ممالک کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں،امریکاسے بھی اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں،پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے،ہم قوم کے روشن مستقبل کے لئے کام کررہے ہیں۔

جمعرات کے روز امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر ڈیووس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عالمی فورم کے دوران متعددسربراہان مملکت اوررہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں،ہم مشرق اورمغرب سمیت تمام ممالک کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، امریکا سے بھی اچھے تعلقات چاہتے ہیں،امریکاپاکستان کے ساتھ تعلقات کوافغان تناظرمیں دیکھ رہاہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے ممالک کے درمیان رابطوں کوبہتربنارہے ہیں،ہم نے سی پیک کے ذریعے چین سے تعلقات کومضبوط بنایا،سی پیک صرف پاکستان اورچین کیلیے نہیں،پورے خطے کیلیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم ترقی اورخوشحالی کے لیے اہم ذریعہ ہے،پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے،ہم قوم کے روشن مستقبل کیلیے کام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :