وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ڈیووس میں سینئر سعود ی وزراء کے مشرکہ گروپ کی ملاقات، پاکستان میں سعودی عرب کے متعدد ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا

جمعہ 26 جنوری 2018 15:14

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ڈیووس میں سینئر سعود ی وزراء کے مشرکہ ..
ڈیووس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی اور گہرے مراسم کے تناظر میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیووس میں سینئر سعود ی وزراء کے مشرکہ گروپ سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں سعودی عرب کے متعدد ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا ہے۔ سعودی وفد میں وزیر خزانہ محمد الجدان، وزیر تجارت و سرمایہ کاری ماجد بن عبداللہ القصاب، وزیر توانائی خالد الفلیح اور وزیر مملکت ابراہیم الصاف شامل تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی اور دیگر سینئر حکومتی اہلکار بھی اس موقع پرموجود تھے۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سعودی حکومت کے ساتھ جن منصوبوں پر گفت و شنید ہوئی ہے ان کی تیز رفتاری سے پیروی کی جائے گی اور اس ضمن میں پاکستان کے سینئر حکام پر مشتمل وفد آئندہ چند ہفتوں میں سعودی عرب کا دورہ کرے گا۔ وزیراعظم نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے برادر عوام کے لئے نیک خواہشات اور تمنائوں کا پیغام بھی پہنچایا۔