زینب قتل کیس میں گرفتار ملزم عمران کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ہے۔ اسٹیٹ بنک رپورٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 جنوری 2018 14:08

زینب قتل کیس میں گرفتار ملزم عمران کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ہے۔ اسٹیٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2018ء) : اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے زینب قتل کیس میں گرفتار کیے جانے والے ملزم عمران سے متعلق اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملزم عمران کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بنک کی رپورٹ کا آج باضابطہ طور پر اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق حکومت پنجاب آج پریس کانفرنس کرے گی۔ یاد رہے کہ معروف اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے ملزم عمران کے متعدد بینک اکاؤنٹس ہونے کا دعویٰ کیا اور گذشتہ روز سپریم کورٹ میں کچھ دستاویزات بھی جمع کروائیں۔

متعلقہ عنوان :