ترکی شام میں ایسی کاروائیوں سے باز رہے جس سے امریکی و ترک فورسز میں تصادم کا خطرہ ہو،امریکہ

جمعہ 26 جنوری 2018 15:55

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) ترکی کی جانب سے شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد جنجگوؤں کیخلاف عسکری کارروائیوں میں تیزی پر انقرہ اور واشنگٹن حکومتوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کو وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ترکی ایسی کوئی کارروائی نہ کرے، جس کی وجہ سے امریکی اور ترک فورسز میں تصادم کا خطرہ ہو۔واضح رہے کہ اسی تناظر میںگزشتہ روز کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوآن سے ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی۔ امریکی کی جانب سے شامی علاقے عفرین اور گرد نواح میں ترک فورسز کے آپریشن پر خدشات کے باوجود انقرہ حکومت وہاں مزید ٹینک اور فوجی ارسال کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :