اقوام متحدہ کی سفارتی ٹیم کل ایرانی ساختہ میزائلوں کے ملبے کے معائنے کے لئے امریکہ کا دورہ کرے گی

جمعہ 26 جنوری 2018 16:06

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ٹیم ایران کی جانب سے حوثی باغیوں کو مبینہ فراہم کئے گئے میزائل ملبے کے معائنے کے لئے پیر کو واشنگٹن کا دورہ کرے گی اور وائیٹ ہائوس میں اعلی سطحی ملاقاتیں کریں گی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سفارتکاروں نے بتایا کہ سلامتی کونسل کی ایک سفارتی ٹیم پیر کو وائیٹ ہائوس پہنچے گی جہاں پر ٹیم حوثی باغیوں کے مبینہ طور پر ایران ساختہ فائر کئیگئے میزائلوں کے ملبے کا معائنہ کرے گی اور وائیٹ ہائوس میں اعلی سطحی ملاقاتیں بھی کرے گی واضح رہے یہ ٹیم اقوام متحدہ کے ماہرین کی جانب سے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی اس رپورٹ جس میں کہا گیا تھا کہ ایران نے پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حوثی باغیوں کو میزائل فراہم کرنے کے بعد معاملے کے جائزہ کے لئے امریکہ کا دورہ کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :