سوشل میڈیا ففتھ جنریشن وار فیئرٹول ہے،وزیرداخلہ احسن اقبال

ایک اینکرنےخبرچلائی جس پرنوٹس ہوا،لیکن بعد میں پتا چلا کہ خبرمن گھڑت ہے،لوگ من گھڑت خبریں پھیلانےوالوں سےچوکنا رہیں،قصورواقعے کامجرم پکڑا گیا،پنجاب حکومت کوکامیابی ملی ہے۔میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 جنوری 2018 15:21

سوشل میڈیا ففتھ جنریشن وار فیئرٹول ہے،وزیرداخلہ احسن اقبال
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری 2018ء) : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ففتھ جنریشن وار فیئرٹول ہے،لوگ من گھڑت خبریں پھیلانے والوں سے چوکنا رہیں،ایک اینکرنےخبرچلائی جس پرنوٹس ہوا،لیکن بعد میں پتا چلا کہ خبرمن گھڑت ہے،قصور واقعے کا مجرم پکڑا گیا اور پنجاب حکومت کو کامیابی ملی ہے۔

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں دو سال پہلے ماڈل پولیس کی تجویز دی تھی۔ حکومت کا کام آسانیاں پیدا کرنا ہے، مشکلات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہوشمندی کےساتھ سیکیورٹی کے معاملات درست کرنےہیں۔ سیکیورٹی معاملات میں کسی سے رعایت نہیں کی جائےگی۔احسن اقبال نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی کے ساتھ سیکیورٹی کا بھی خیال رکھناہوگا۔

(جاری ہے)

معیشت کو ترقی دینی ہے تو ملک میں بزنس ویزا آسان کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ففتھ جنریشن وار فیئرٹول ہے۔ لوگ من گھڑت خبریں پھیلانے والوں سے چوکنا رہیں۔ ایک اینکرنےخبرچلائی جس پرنوٹس ہوا بعد میں پتا چلا کہ خبرمن گھڑت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے خلاف من گھڑت خبر چلائی گئی۔ قصور واقعے کا مجرم پکڑا گیا اور پنجاب حکومت کو کامیابی ہوئی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ہمارا مقابلہ امریکا،برطانیہ یا جاپان جیسے ترقی یافتہ ممالک سے نہیں۔ خواتین کی جمہوری عمل میں شرکت ان کا حق ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ موبائل رجسٹریشن وین سے دوردرازعلاقوں کے لوگ مستفید ہوسکیں گے۔2018 کےانتخابات کےپیش نظرنادرا رجسٹریشن گاڑیاں چلائی جارہی ہیں۔ تقریباً سوا لاکھ کے قریب شناختی کارڈ بلاک ہیں۔انہوں نے کہا کہ جولائی 2018سے پہلے عام انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا۔

جلدی انتخابات کامطالبہ کرنےوالےنظام میں خرابی چاہتے ہیں۔ عمران خان طویل دورانیے کی نگراں حکومت چاہتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ ڈرون حملے پر امریکا سے شدید احتجاج کیاہے۔ ڈرون حملے کو ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی سمجھتےہیں۔پاکستان نے ڈرون حملے کی مذمت کی ہے۔