اینکرنےملزم عمران کےاکاؤنٹس سےمتعلق غلط اوربےبنیاد خبردی،ترجمان پنجاب حکومت

اینکرپرسن نےدروغ گوئی کرکےمعاملےکارخ موڑنے کی کوشش کی،اینکرپرسن کودو بارطلب کیا گیا،لیکن وہ جےآئی ٹی میں پیش نہیں ہوئے۔ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 جنوری 2018 17:16

اینکرنےملزم عمران کےاکاؤنٹس سےمتعلق غلط اوربےبنیاد خبردی،ترجمان ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری 2018ء) :ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا ہے کہ اینکرنےملزم عمران کے اکاؤنٹس سے متعلق غلط اوربے بنیاد خبردی،اتنی بڑی دروغ گوئی کرکے معاملہ کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ملزم عمران پکڑا گیا تو اینکر پرسن نے معاملے کا رخ موڑنے کی کوشش کی،اینکرپر سن دو بار بلانے کے با وجود جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوئے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے واضح کیا کہ ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق خبر من گھڑت اوربے بنیاد ہے۔ ملزم عمران کا کوئی اکاؤنٹ نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ اینکر کے انکشاف کے بعد ملزم عمران کےاکاؤنٹس سےمتعلق وزیراعلیٰ پنجاب نےکمیٹی تشکیل دی۔ جبکہ سپریم کورٹ نےملزم کےاکاؤنٹس سےمتعلق تحقیقات کرنیکی ہدایت دی۔ اسٹیٹ بینک رپورٹ کے مطابق ملزم کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں۔

متعلقہ عنوان :