پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

جمعہ 26 جنوری 2018 20:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جنوری2018ء) پنجاب یونیورسٹی نے فاطمہ بتول دختر عاشق حسین کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے’’پاکستانی عام کپاس میں زنک فنگر ایف جین کی جینیاتی منتقلی اور اس کا اگلی نسل میں وراثتی اظہار‘‘کے موضوع پر،نائلہ شاہد دختر شاہد حسین کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے’’رانی کھیت کی بیماری کے خلاف خوردنی ویکسین کا مکئی کے پودے میں بذریعہ ایف ۔

(جاری ہے)

لحمیہ جین کا اظہار ‘‘کے موضوع پر،محمد ارشد ولد محمد انور کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’’احکام زکوٰة میں سنن ابی دائود اور سنن ترمذی کے تفقہ کا تقابل اور عصر حاضر‘‘کے موضوع پر،عامر حیات ولد لیاقت حیات کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’’کارکنوں کی تنظیم کا اسلامی نظریہ ‘‘کے موضوع پراوربینش آفتاب دختر ایس آفتاب قمرکومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے’’کپاس کے پتہ مڑوڑ وائرس کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والے جینز کی تلاش بذریعہ ڈیفرنشیل ڈسپلے ‘‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :