عقیدہ ختم نبوت نہ صرف پارلیمنٹ بلکہ پوری امت مسلمہ کا ایمانی فریضہ ہے ،

اس کو دشمنوں کی شر سے محفوظ بنائیں ، قادیانی لابی ایک عرصے سے سر گرم ہے، اس کی پشت امریکہ اسرائیل کے دولتی قوت ہے جو عقیدہ ختم نبوت کو متنازعہ بنانے کی عمل میں ہمیشہ کر دار ادا کر رہے ہیں جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 26 جنوری 2018 22:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جنوری2018ء) جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت نہ صرف پارلیمنٹ بلکہ پوری امت مسلمہ کا ایمانی فریضہ ہے کہ وہ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کا دفاع کریں اور اس کو دشمنوں کی شر سے محفوظ بنائیں مولانا حیدری نے کہا کہ قادیانی لابی ایک عرصے سے سر گرم ہے اور اس کی پشت امریکہ اسرائیل کے دولتی قوت ہے جو عقیدہ ختم نبوت کو متنازعہ بنانے کی عمل میں ہمیشہ کر دار ادا کر رہے ہیں جمعیت علمائے اسلام کی کوششوں سے عقیدہ ختم نبوت سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی اداروں کے پارلیمان کے زریعے نصاب کا حصہ بنا دیا گیا ہے اسی طرح ختم نبوت کا حلف نامہ بھی سیون بی سیون سی کا ایکٹ متفقہ طور پر قرار دلوا کر ختم نبوت کی دیوار میں نقب ڈالنے والوں کو ہمیشہ کیلئے شرمندہ اور مایوس کر دیا اور کوئی مائی کا لعل قادینوں کو پھر سے مسلمان قرار دلوانے کی جرات نہیں کر کرئیگا ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی ملک دشمن ہے بھارت اسرائیل اور امریکہ کے کھلونے بنے ہوئے ہیں بھارت نے آج تک پاکستان کی آزادی خود مختاری کو تسلیم نہیں کیا لیکن پاکستان نے ایٹمی صلاحیت حاصل کرکے اپنے آزادی خود مختاری کو محفوظ بنا دیا ہے افواج پاکستان اور پوری قوم ملکی سلامتی کو خطرات اور درپیش چیلنجز کے مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں