یوکرین میں ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،4 افراد ہلاک،حادثے کی تحقیقات شروع

جمعہ 26 جنوری 2018 22:20

یوکرین میں ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،4 افراد ہلاک،حادثے کی تحقیقات ..
کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جنوری2018ء) یوکرین میں ایم آئی 8 قسم کے ہیلی کاپٹر کے گرنے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے شہر کے کریمنچوک میں ایم آئی ۔8 قسم کے ہیلی کاپٹر کے گرنے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پالٹووا علاقے کے ہنگامی حالات کے ادارے کے پریس ترجمان ریبالکو نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ شام کے وقت کریمنچوک میں ایک ایم آئی ۔8 قسم کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ۔ ابتدائی معلومات کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں 4 افراد سوار تھے جن میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا ہے ۔ سلامتی قوتوں نے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تحقیق شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :