زرعی یونیورسٹی فیکلٹی بورڈ کا اجلاس ،دو نئے ڈگری پروگرام شروع کرنے کی منظوری

جمعہ 26 جنوری 2018 22:56

ملتان۔26جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء)محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی بورڈ آف سٹڈیز کا اجلاس منعقد کیا گیا ، اجلاس کی صدارت ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے کی ، بورڈ آف سٹڈی کی میٹنگ میں سیڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی کے نئے ڈگری پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی گئی ، اجلاس میںجامعہ کے شعبہ انٹومالوجی اور پلانٹ پتھالوجی کو اکھٹا کر کے انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ پرو ٹیکشن میں تبدیل کر نے کی تجویز دی گئی، اس کے علاوہ شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جنیٹکیس کو پلانٹ بریڈنگ انسٹی ٹیوٹ بنانے کے حوالے سے بھی تجاویز دی گئیں، بورڈ آف سٹڈیز کے اجلاس میں جامعہ کے مختلف شعبہ جات کی طرف سے دی جانے والی نصابی تبدیلیوں کی بھی منظوری دی گئی ، بورڈ آف سٹڈیز کی میٹنگ میں پرو وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ ، ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر ذولفقار علی ، پروفیسرڈاکٹرحماد ندیم ، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عابد علی، پتھالوجسٹ مینگوریسرچ انسٹیٹیوٹ ملک طارق ، ایسو سی ایٹ پروفیسر جامعہ ڈاکٹر تنویر الحق ، چیئر مین شعبہ ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز جامعہ ڈاکٹر آصف رضا ، ڈاکٹر عمر فاروق ، ڈاکٹر عمار مطلوب ، ڈاکٹر کاشف رزاق اورڈاکٹر محمد ندیم نے شرکت کی ۔