معروف صحافی نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے عمران سے متعلق سنسنی خیز دعووں کو درست قرار دے دیا

ڈارک ویب کی مافیا کے متعلق باتیں بالکل درست ہیں، قصور جیسے واقعات بھارتی شہر ممبئی میں بھی ہوتے رہے اور اس کے پیچھے ڈارک ویب کی مافیا ہی تھی: ضیاء شاہد

muhammad ali محمد علی ہفتہ 27 جنوری 2018 00:07

معروف صحافی نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے عمران سے متعلق سنسنی خیز دعووں کو ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری 2018ء) معروف صحافی نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے عمران سے متعلق سنسنی خیز دعووں کو درست قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی ضیاء شاہد کی جانب سے ڈاکٹر شاہد مسعود کے زینب  کے قاتل عمران سے متعلق کیے گئے سنسنی خیز دعووں پر ردعمل دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ضیاء شاہد کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے دعووں کی تصدیق کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بچیوں سے زیادتی اور قتل کے واقعات میں ڈارک ویب کی مافیا ملوث ہے۔ ڈارک ویب کی مافیا کے متعلق باتیں بالکل درست ہیں۔ قصور جیسے واقعات بھارتی شہر ممبئی میں بھی ہوتے رہے اور اس کے پیچھے ڈارک ویب کی مافیا ہی تھی۔ ضیاء شاہد کا مزید کہنا ہے کہ اس مافیا کا حصہ لوگ بچوں سے زیادتی اور قتل کی واردات براہ راست ڈارک ویب  پر دکھاتے ہیں۔ اور پھر ان بچوں کو قتل کرکے کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیتے ہیں۔ پنجاب کے شہر قصور میں جو خوفناک واقعات ہوئے ہیں اسی قسم کے خوفناک واقعات بھارت کے شہر ممبئی میں بھی ہوتے رہے ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :