نقیب اللہ قتل کیس،سپریم کورٹ کا راؤ انوار کو تین دن میں گرفتار کرنے کا حکم

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 27 جنوری 2018 11:13

نقیب اللہ قتل کیس،سپریم کورٹ کا راؤ انوار کو تین دن میں گرفتار کرنے ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27جنوری2018ء)نقیب اللہ قتل کیس،راؤ انوار کو تین دن میں گرفتار کرنے کا حکم۔تفصیلات کے مطابق آج نقیب اللہ کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا راؤ انوار عدالت میں موجود ہیں تو آئی جی سندھ نے کہا کہ وہ مفرور ہیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آجی صاحب کیاایسا ممکن ہے راؤ انوار بیرون ملک فرار ا ہو گیا ہو؟بتایا جائے راؤ انوار بارڈر سے باہر تو نہیں گئے؟چیف جسٹس نے چارٹرڈ طیارے رکھنے والے تمام مالکان کی تفصیلات طلب کر لیں جب کہ راؤ انوار کی بیرون ملک سفر کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کراچی میں راؤ انوار کو کسی نے چھپایا تو نہیں۔ یہاں بھی بڑے چھپانے والے موجود ہیں۔چیف جسٹس نے آئی جی سند ھ سے کہا کہ آپ کو اس کے لئے کتنا وقت درکار ہے جس پر آئی جی سندھ نے تین دن کا وقت مانگا۔چیف جسٹس نے راؤ انوار کو تین دن میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔اور کہا کہ جمعرات تک وزرات داخلہ، ہوم سیکٹری،اور سول ایویشن والے رپورٹ جمع کروائیں۔کیس کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کر دی گئی۔