وائس چانسلر نے پہاڑوں پر طلباء کو بھیجنے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا، افواہوں پر یقین نہ کیا جائے، ترجمان پنجاب یونیورسٹی

ہفتہ 27 جنوری 2018 19:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جنوری2018ء) پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے پریس کلب میں معروف وکیل رہنما عاصمہ جہانگیر کی جانب سے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کے حوالے سے دئیے گئے بیان پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائس چانسلر نے طلباء کو پہاڑوں پر بھیجنے سے متعلق کسی قسم کا کوئی بیان کسی بھی پلیٹ فارم پر نہیں دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر ایڈووکیٹ پاکستان کی نامور وکیل ہیں ان سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ ایسی افواہوں پر یقین نہ کریںاور یونیورسٹی انتظامیہ اس بات کا یقین دلاتی ہے کہ کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا۔

پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں ہونے والے بد امنی کے واقعے پر سوشل میڈیا پر بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اور تمام گروپوں کی جانب سے مختلف قسم کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ سیاستدانوں و سماجی رہنماو،ْں کو چاہئے کہ کسی قسم کی افواہ پر ردعمل دینے سے قبل اس کی تصدیق کر لیں ۔

متعلقہ عنوان :