مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں نے ککر ناگ میں آپریشن شروع کردیا

ہفتہ 27 جنوری 2018 19:23

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع اسلام آباد کے علاقے ککر ناگ میں ہفتے کے روز محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض فوجیوں نے ککر ناک کے علاقے وٹنارڑ کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی شروع کی جس کے سبب پہلے سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

متعلقہ عنوان :