سورج مُکھی کی فصل خوردنی تیل کی ملکی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار اداکرسکتی ہے، ترجمان محکمہ زراعت

ہفتہ 27 جنوری 2018 21:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جنوری2018ء) سورج مُکھی کا شمار اہم خوردنی تیلدار اجناس میں ہوتا ہے، سورج مُکھی کی فصل خوردنی تیل کی ملکی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار اداکرسکتی ہے کیونکہ اس کے بیج میں اعلیٰ قسم کا تقریباًً 40-45فیصد تیل ہوتا ہے، مزیدبرآں اس کے تیل میں انسانی صحت کے لئے ضروری وٹامن'ای' ، 'بی'اور 'کی'پائے جاتے ہیں ،اس فصل کا دورانیہ تقریباًً 100سی 125دن ہوتا ہے ،کم مدت کی فصل ہونے کی وجہ سے اسے بڑی فصلوں کے درمیانی عرصہ میں بآسانی کاشت کیا جاسکتا ہے،بھاری میرا زمین سورج مکھی کی کاشت کے لئے بہت موزوں ہے،سیم زدہ اور بہت ریتلی زمین اس کے لئے موزوں نہیں ہے،زمین کی تیاری کے لئے راجہ ہل یا ڈسک ہل پوری گہرا ئی تک چلائیں تاکہ پودوں کی جڑیں گہرائی تک جا سکیں، دھان والے کھیتوں میں یہ اور بھی زیادہ ضروری ہے کیونکہ ایسی زمینوںمیں سخت تہہ پائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت سورج مکھی کی منافع بخش کاشت کے فروغ کے لیے کروڑوں روپے سبسڈی کی فراہمی،رجسٹرڈ کسانوںکو سورج مکھی کی کاشت پر بذریعہ وائوچر 5000روپے فی ایکڑ سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ترجمان زراعت کے مطابق اس منصوبہ کے تحت رجسٹر ڈ کسانوں کو سورج مکھی کی کاشت کے لیے 10ایکڑ تک سبسڈی مہیا کی جائے گی، سورج مکھی کی بوری سے ملنے والے وائوچر کا نمبر اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ 8070پر بھیجیں اور تصدیقی SMSموصول ہونے پر قریبی موبائل شاپ سے فوری 1000روپے حاصل کریں،بقایا رقم فصل کی کٹائی پر موصول ہونے والے SMSکی بنیاد پر حاصل کریں،سورج مکھی کی منافع بخش کاشت سے نہ صرف کسان خوشحال ہو گا بلکہ خوردنی تیل کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ کثیر زر مبادلہ کے حصول سے ملکی معیشت مستحکم ہو گی، حکومت پنجاب اور اے پی ایس ای اے کے مشترکہ تعاون سے علاقائی سطح پر فصل کے خریداری کے مراکز کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔

سورج مکھی کی 2500روپے فی من فروخت میں کمی بیشی کو مد نظر رکھتے ہوئے کاشتکار کی مالی معاونت بھی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :