پچھلی حکومتوں سے کرپشن بھرا صوبہ ملا ، پی ٹی آئی نے رشوت خوری سے پاک کر دیا ہے، پرویز خٹک

اداروں کو سیاست سے پاک و شفاف بنا کر عوام کے تابع بنا دیا ، تھانہ کلچر کو کا خاتمہ کیا ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

ہفتہ 27 جنوری 2018 21:13

پچھلی حکومتوں سے کرپشن بھرا صوبہ ملا ، پی ٹی آئی نے رشوت خوری سے پاک ..
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پچھلی حکومتوں سے کرپشن اور رشوت بھرا صوبہ ملا جس کو پی ٹی آئی نے کرپشن ،رشوت خوری سے پاک کر دیا ہے، اداروں کو سیاست سے پاک و شفاف بنا کر عوام کے تابع بنا دیا ،پولیس کو غیر سیاسی بنا کر ان کی بدمعاشی ختم کر دی اور تھانہ کلچر کو پیچھے چھوڑ کر تھانہ جات میں عوام کو مقام دیا ہے کسی بھی ملک میں ترقی سڑکیں بنانے سے نہیں بلکہ ایک صاف شفاف نظام سے آتی ہے ترقیاتی کام کرنا حکومتوں کی ذمہ داری ہوتی ہے ،یہ کسی حکومت کا عوام پر احسان نہیں ہوتا کیونکہ جو ترقیاتی کام ہوتے ہیں ،وہ ٹیکس کی مد میں اکھٹا ہونے والے عوام کے پیسوں سے ہوتے ہیں ،عمران خان نے اس فرسودہ نظام سے تنگ لوگوں کیلئے ایک مثبت سوچ پر مبنی تحریک شروع کرکے تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا جو کہ اب ایک کارواں بن گیا ہے اس سے پہلے ملک کے دیگر صوبوں کی طرح فرسودہ نظام رائج تھا تعلیم ،صحت اور دیگر تمام شعبہ جات تباہ حال تھی لیکن ہم نے سب سے پہلے تعلیم اور صحت پر توجہ دے کر اصلاحات کیں کیونکہ جہاں تعلیم اور صحت کا نظام نہ ہوں وہاں جاہل لوگ حکم ہوتے ہیں اب یہاں کسی تعلیمی ادارے ،ہسپتال یا دیگر محکمہ جات میں اہلکار غیر حاضری نہیں کر سکتا سال 2018کے انتخابات وفاقی وزیر اکرم خان درانی کی سیاست کے خاتمے کا سبب بنیں گے اگر ضرورت پڑی تو عمران خان کو بنوں سے انتخابی میدان میں اُ تاریں گے تاکہ یہاں پر مخالفین کی سیاست کا نشہ ہی ختم ہو جائے ۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز دورہ بنوں کے موقع پر بیوٹی فکیشن منصوبے کی افتتاحی تقریب جبکہ علاقہ سورانی ،میراخیل اور جامعہ المرکز اسلامی پاکستان میں جلسوں سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ملک پختون یار خان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حمید خان نے خاندانوں و ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ،اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت سردار اکرام اللہ خان گنڈہ پور ،وزیر اعلیٰ کے معائون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان ،صوبائی رہنماء سابق ایم این اے ملک ناصر خان ،سابق اُمیدوار قومی اسمبلی مولانا سید نسیم علی شاہ الہاشمی ،ڈسٹرکٹ کونسلر ملک حکمت یار خان ،ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالغنی ایڈوکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان میں فرسودہ نظام میں امیر غریب کا رواج قائم ہے امیر وں کیلئے الگ قانون جبکہ غریب کیلئے الگ قانون ہے ظلم و بربریت ،نا انصافی عروج پر ہے جس سے نجات کیلئے ضروری ہے کہ ہم جاگیں اپنے حقوق چھیننے کیلئے عمران خان کی سوچ کے ساتھ سوچ ملائیں جہاں پر حکمران کرپٹ ہوں تو نیچے تک کا عملہ سارا کرپٹ ہوتا ہے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کرپٹ نہیں تو ان کی حکومت میں کوئی کرپشن کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے اور جس نے کرپشن کی تو ان کے خلاف ڈنڈے استعمال کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل شہری دیوانی مقدمات میں سالوں سالوں تک عدالتوں کے چکر لگا یا کرتے تھے لیکن اب ہم نے اسمبلی سے ایسا قانون پاس کرایا کہ ایک سال کے اندر دیوانی مقدمات حل ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین اور رہنمائوں یہودی لابی کے الزامات لگائے گئے لیکن ہم نے دنیاوی کام کے ساتھ ساتھ دینی شعبوں میں بھی اصلاحات کیں پرائمری سکولوںمیں ناظرہ لازم قرار دیا اب مساجد کی آئمہ کرام کیلئے اعزازیہ مقرر کیا تو مولانا فضل الرحمن اور ان کے خواریوں کے پیٹ میں خارش ہونا شروع ہو گئی کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ دین اسلام کی نام پر ان کی سیاست ختم ہو جائے گی اب وہ مذکورہ اعزازیہ کو غیر ملکی فنڈز کا نام دے رہی ہے لیکن یہ عوام کے ٹیکس سے جمع شدہ صوبے کا اپنا پیسہ ہے اس موقع پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے بنوں شہر کیلئے رنگ روڈ ،جامعہ المرکز اسلامی پاکستان میں مختلف شعبہ جات کیلئے 4کروڑ روپے ،سپیشل فورس پولیس کی مستقلی ،یونین کونسل سیکرٹریز اور سکولوںکی اپ گریڈیشن سمیت پی کے 73کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ۔