امریکہ اور اس کے حوار ی دنیا پر مغر بی تہذیب کو مسلط کر نا چاہتے ہیں ، مولانا رفیع اللہ قاسمی

ہفتہ 27 جنوری 2018 21:13

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جنوری2018ء) جے یو آئی خیبر پختونخواہ کے نائب امیر مولانا رفیع اللہ قاسمی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے مغر بی حوار ی دنیا پر مغر بی تہذیب کو مسلط کر نا چاہتے ہیں اسی لئے انہوں نے مغر بی تہذیب کو مسلط کر نے کیلئے اسلامی ممالک میں جنگیں چھیڑ رکھیں ہیں اور دنیا میں تہذیبوں کی جنگ شروع ہو چکی ہیں مغر بی تہذ یب کو دنیا پر مسلط کر نے کے لئے نیٹو ں کی افوا ج بھی بر سر پیکار ہے اور میڈیا اس کی پشت پر ہے پاکستا ن میں پی ٹی آئی ، پی پی پی اور اے این پی جیسی جما عتیں بھی مغر بی تہذیب کو پاکستا ن میں لانا چاہتی ہیں جمعیت علماء اسلام پاکستا ن میں ان قوتو ں کا مقا بلہ کر رہی ہے اور انکے آگے ایک بند باندھ رکھا ہے۔

وہ جامعة المعارف الشرعیہ میں جے یو آئی کی ضلعی مجلس عمومی کے ارکا ن اور یونٹو ں اور تحصیلو ں کی مجالس عاملہ کے عہدیدارا ن کے اجلاس سے خطا ب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت جے یو آ ئی ڈی آئی خان کے نا ئب امیر قاری کفایت اللہ قاسمی کر رہے تھے اجلاس میں سا بق ایم پی اے عبدالحلیم خا ن قصور یہ ضلعی جنرل سیکرٹر ی احمد خان کامرانی ، اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر مولانا عبدالحلیم اکبر ی ، حافظ محمد شا ہد بھی مو جو د تھے مولانا رفیع اللہ قاسمی نے کہا ہے کہ جے یو آئی نے اسلامی تہذیب کو اجا گر کر نے کے لئے اور مغر بی تہذیب کے اثرات کو ختم کر نے کے لئے پشاور میں یکم اپریل کو غلبہ اسلام کانفر نس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس میں لاکھوں افراد کو جمع کیا جائیگا یہ کانفرنس دین اسلام کیلئے سنگ میل ثا بت ہو گی تمام کارکن ، عہدیداران اس کانفرنس کی کامیابی کے لئے ابھی سے محنت اور تیاریا ں شروع کر دیں انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن خیبر پختونخوا ہ میں پی ٹی آئی اور ایم ایم اے کا مقابلہ ہو گا اور کلین سویپ کرکے اپنی حکومت بنا ئینگے انہوں نے کہا کہ جمعیت یہی وہ واحد جماعت ہے جو مظلوموں کی آواز ہے اور دینی مدارس مسا جد ، اور علماء کے خلاف ہونیوالی ہر سازش کا مقابلہ کر رہی ہے اعزازیہ کے نام پر علما ء کو خرید نے کی جو سا زشیں شروع تھیں اس کو جمعیت نے ہی نا کام بنا یا یہ اعزاز یہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ سے ادا کر نے کی سازشیں کر رہی تھیں اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے جے یو آئی خیبر پختونخوا ہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی اسحاق زاہد نے کہا ہے کہ غلبہ اسلام کانفرنس صو با ئی سطح پر منعقد کی جا رہی ہے اور یہ جمعیت کی قوت کا بھرپور مظا ہر ہ ہوگا جے یو آئی کے کارکن مولانا حسین احمد مدنی اور دیگر اکا برین دیوبند کی شخصیت اور سیرت کے حوالے سے معلومات رکھیں جو قومیں اپنی اکا برین کے کارناموں کو بھول جا تی ہیں انکا انجام بڑا خطر ناک ہو تا ہے انہوں نے کہا کہ غلبہ اسلام کانفرنس کی کام یا بی کیلئے ہر کارکن اپنی توانائیاں بروئے کار لا ئے اور اس کانفرنس کے لئے سو شل میڈیا ، پرنٹ میڈیا ، اور الیکٹرا نک میڈیا پر تشہیر کر یں ہمیں میڈیا کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لانا چاہیے اس پر مغر بی مفکرین کا قبضہ نہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں عوا م جے یو آئی کے امیدوار وں کو کامیاب کریں تا کہ پارلیمنٹ میں اسلام کا بول بالا ہو،ممتاز، مذہبی رہنما ء مولانا عبدالحکیم اکبر ی نے کہا ہے کہ پاکستا ن میں اس وقت دینی افراد کی جو قوت ہے وہ علما ء کی محنت سے ہے جو بھی دینی جماعتیں دین اسلام کے غلبے کے لئے کو ششیں کر رہی ہیں ان سب کے دنیا پر اچھے اثرات مر تب ہو ئے ہیں پاکستا ن میں بعض جما عتیں سیکولر نظام حکومت قائم کر نا چاہتی ہے لیکن جے یو آئی کی بھرپور مزاحمت کی وجہ سے سیکولر جماعتیں اپنے مقاصد میں ناکا م ہو ئیں اور آج پاکستان کا آئین بھی ایک اسلامی آئین ہے اجلا س سے جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور نائب امیر قاری کفایت اللہ قاسمی نے بھی خطا ب کیا

متعلقہ عنوان :